12 مارچ 2016 - 19:54
شامی فوج نے شمال مغرب میں کئی اہم علاقوں کو دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا ہے

شامی فوج نے شمال مغربی شام میں لاذقیہ کے شمالی مضافات میں ترکی کی سرحد کے قریب واقع کنسبّا کے مغرب میں کئی اہم علاقوں اور حلب کے جنوبی مضافات میں واقع خناصر کے مشرق میں بھی آٹھ قصبوں اور دیہاتوں کو النصرہ دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا۔

اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق شامی فوج نے شمال مغربی شام میں لاذقیہ کے شمالی مضافات میں ترکی کی سرحد کے قریب واقع کنسبّا کے مغرب میں کئی اہم علاقوں اور حلب کے جنوبی مضافات میں واقع خناصر کے مشرق میں بھی آٹھ قصبوں اور دیہاتوں کو النصرہ دہشت گردوں کے قبضے سے آزاد کرا لیا۔

شامی فوج کی اس کامیابی کے بعد دہشت گرد، شہر الرقہ کی طرف فرار ہو گئے۔ شامی فوج نے اسی طرح حمص کے جنوب مشرقی مضافات میں تلال السود پر بھی کنٹرول حاصل کر لیا۔

شامی فوج کی ان کارروائیوں میں داعش اور جبہۃ النصرہ دہشت گرد گروہوں کو بھاری جانی نقصان پہنچا۔

۔۔۔۔۔

/169